پاکستانتازہ ترین

شیخ رشید کی نا اہلی کی سماعت کے تین رکنی بینچ قائم

اسلام آباد(بیوروچیف)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے شیخ رشید کی نا اہلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کرتے ہوئے تین رکنی بینچ قائم کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی نااہلی کے خلاف مسلم لیگ ن کے رہنما شکیل اعوان نے درخواست دائر کی تھی ۔ درخواست گزار نے اپنی درخواست میں شیخ رشید پر کاغذات نامزدگی میں اثاثے چھپانے کا الزام لگایا تھا۔سپریم کورٹ نے شکیل اعوان کی درخواست منظور کرتے ہوئے 18 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر کردی ہے۔ درخواست کی سماعت کیلئے چیف جسٹس کے حکم پر جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ قائم کردیا گیا ہے جس میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس سجاد علی شاہ شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker