شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / شہباز شریف نے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کو 5 کروڑ کا چیک دے دیا

شہباز شریف نے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کو 5 کروڑ کا چیک دے دیا

لاہور(پاک نیوز): وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے سابق کپتان شاہد آفریدی کی ملاقات، شہباز شریف نے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کیلئے 5 کروڑ کا چیک دیا۔تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹائون میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے لیجنڈ کرکٹر بوم بوم شاہد آفریدی نے ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔اُنہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے تعلیم، صحت سمیت دیگر سماجی شعبوں کو بہتر بنانے کیلئے کئی اقدامات کیے ہیں، پنجاب حکومت کے اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے موقع پر شاہد آفریدی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے تعلیم، صحت کیلئے قابل ستائش خدمات دیں۔

x

Check Also

ختم نبوت سے متعلق تحفظات پر سمجھوتا نہیں ہوسکتا: پیر نظام الدین جامی

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) سجادہ نشین گولڑہ شریف پیر نظام الدین جامی نے ...

Connect!