تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:پریس کلب بھائی پھیرو اور ریجنل یونین آف جرنلٹس ضلع قصور کا مشترکہ ہنگامی اجلاس

بھائی پھیرو(نامہ نگار)پریس کلب بھائی پھیرو اور ریجنل یونین آف جرنلٹس ضلع قصور کا مشترکہ ہنگامی اجلاس، لاہور اور اسلام آباد میں صحافیوں پر حملوں کی شدید مذمت کی۔تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو پریس کلب اور آریوجے ضلع قصو رکا ہنگامی اجلاس صدر تنویر اسلم خاں کی صدارت میں ہوا اجلاس میں لاہورکے سینئر صحافی اعجاز ڈوگر اور اسلام آبا دکے صحافی احمد نورانی پر قاتلانہ حملہ انہیں تشدد کا نشانہ بنانے اور زخمی کرنے کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے آزادی صحافت پر حملہ قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ حقائق پر مبنی خبریں نشر کرنے کی پاداش میں صحافیوں کو ہراساں کیا جارہا ہے اجلاس میں لاہور اور اسلام آباد میں صحافیوں پر حملوں میں ملوث ملزمان کو جلد ازجلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا اور کہا گیا کہ حکومت اس سنگین صورتحال کا فوری نوٹس لیکر ہنگامی بنیادوں پر خصوصی اقدامات کرے ورنہ ملک بھر میں صحافی احتجاج کریں گے اور قومی اور صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔ اجلاس میں آر یو جے ضلع قصور کے سرپرست اعلیٰ حاجی محمد ارشد گولڈن، چیئر مین حاجی محمد رمضان، جنرل سیکر ٹری منیر احمد سا قی، ظہو ر احمد ساجد، محمد نعیم سلطان، صدر بھائی پھیرو پریس کلب میاں خالد رفیق،چئرمین ڈاکٹر لیاقت علی ،سرپرست ملک عبدالحفیظ،عبدالستار ساقی ،آصف جمیل نقوی ،وارث جوئیہ سردار توقیر خالد ایڈووکیٹ ،افضل شاغف بھی موجو د تھے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker