تازہ ترینعلاقائی

پاکستان فلاح پارٹی کاتحریک لبیک یارسول اللہ ﷺکی پہیہ جام ہڑتال کی حمائیت کا اعلان

لاہور( پریس ریلیز)پاکستان فلاح پارٹی کاتحریک لبیک یارسول اللہ ﷺکی پہیہ جام ہڑتال کی حمائیت کا اعلان، ملک بھر کے کارکنان عقیدہ ختم نبوت کی پاسداری کیلئے ڈاکٹر آصف اشرف جلالی کیساتھ کھڑے ہیں ،حکومت لوٹ مار اور کرپشن کیساتھ ساتھ اب عقیدہ ختم نبوت ﷺ سے چھیڑچھاڑ کرکے عام آدمی اور غیور مسلمانوں کی کمر میں چھرا گھونپ رہی ہے ،مرکزی صدر پاکستان فلاح پارٹی قاضی عتیق الرحمن ،مرکزی سیکرٹری جنرل امانت زیب ،ڈپٹی سیکرٹری پنجاب عطاء محمدقصوری کا خطاب ،تفصیلات کے مطابق سٹوڈنٹس تنظیم( اے ٹی آئی ) کے سابقین پر بننے والی سیاسی جماعت پاکستان فلاح پارٹی کے سربراہ قاضی عتیق الرحمن نے اسلام آباد میں جاری تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺکے احتجاجی دھرنے اور ڈاکٹر آصف اشرف جلالی کے تمام مطالبات اورجمعہ کے روز ملک گیر شٹرڈاؤن ہڑتال کی حمائیت کا اعلان کرتے ہوئے قائدین کو ریلیوں و احتجاجی مظاہروں کی قیادت کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں، ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت تمام معاملات میں مکمل طور پرناکام ہوچکی ہے ،عقیدہ ختم نبوت ﷺکاتحفظ ہرمسلمان کا فرض ہے ،وفاقی وزیرقانون زاہد حامد سمیت دیگر قادیانی نواز حکمران آقا کریم ﷺ کی نہیں بلکہ یہودونصری کی خوشنودی کیلئے کام کررہے ہیں ، مرکزی سیکرٹری جنرل امانت زیب ،ڈپٹی سیکرٹری پنجاب عطاء محمدقصوری نے کہا کہ جمعہ کے دن پاکستان فلاح پارٹی کے ملک بھرمیں کارکنان کامیاب شٹرڈاؤن کرکے حکومت کو یہ پیغام دیں گے کہ پاکستان محمدعربی ﷺ کے غلاموں کا ملک ہے اور اب جمہوریت کے نام پر تمہاری دکانداری زیادہ دیرتک نہیں چلے گی ،انہوں نے کہا کہ حکومت لوٹ مار اور کرپشن کیساتھ ساتھ اب عقیدہ ختم نبوت ﷺ سے چھیڑچھاڑ کرکے عام آدمی اور غیور مسلمانوں کی کمر میں چھرا گھونپ رہی ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker