شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / پاکستان کرکٹ ٹیم کے متعددکھلاڑیوں کو بنگلہ دیش پریمئیر لیگ کھیلنے کی اجازت مل گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے متعددکھلاڑیوں کو بنگلہ دیش پریمئیر لیگ کھیلنے کی اجازت مل گئی

لاہور (نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کو بنگلہ دیش پریمئر لیگ کیلئے18 نومبر سے 13 دسمبر تک کے لیے این او سی جاری کر دیئے۔بنگلہ دیش پریمئر لیگ 4 سے 12 دسمبر تک کھیلی جا ئے گی، پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کو لیگ کے لیے 18 نومبر سے 13 دسمبر تک کے لیے این او سی جاری کر دیئے ہیں، لیکن کرکٹرز کو 11 نومبر سے شروع ہونے والے ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی میں حصہ لینا لازمی ہو گا۔ ویسٹ انڈیز سے سیریزکا شیڈول طے پانے کی صورت میں بھی کرکٹرز قومی ڈیوٹی کے لیے دستیاب ہوں گے۔ این او سی حاصل کرنے والوں میں محمد عامر، شعیب ملک، حسن علی، فہیم اشرف، عمران جونیئر، فخر زمان، رومان رئیس، اسامہ میر، رضا علی ڈار، عثمان شنواری، بابرا عظم، غلام مدثر ،جنید خان، شاداب خان اور سرفراز احمد شامل ہیں ۔دوسری جانب حکام کی جانب سے شاہد آفریدی ٗ مصباح الحق ٗ سہیل تنویر اور محمد سمیع کو مکمل ایونٹ کیلئے این او سی جاری کیا گیا ہے۔

x

Check Also

ختم نبوت سے متعلق تحفظات پر سمجھوتا نہیں ہوسکتا: پیر نظام الدین جامی

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) سجادہ نشین گولڑہ شریف پیر نظام الدین جامی نے ...

Connect!