پاکستانتازہ ترین

الیکشن کمیشن نے انتخابی اخراجات کیلئے 6ارب کی گرانٹ کی ڈیمانڈ کر دی

electionاسلام آباد(بیوروچیف) الیکشن کمیشن آف پاکستان نےانتخابات میں انتخابی الاؤنسز، بیلٹ پیپرز، پوسٹرز اور پلے کارڈ کی اشاعت پر خراجات  کیلئے 5 ارب 9 کروڑ 99 لاکھ 62 ہزار روپے کی اضافی گرانٹ مانگ لی۔  وزیر قانون فاروق ایچ نائیک کی طرف سے سینیٹ کو تحریری طور پر بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے خزانہ ڈویژن سے اضافی گرانٹ کیلئے درخواست کی ہے۔  انتخابات کے دوران الاوٴنسز کی مد میں 1 ارب 26 کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گےان میں  انتخابی سامان کی نقل و حمل پر 48 کروڑ روپے، تشہیری اخراجات 45 کروڑ جبکہ عملے کا اعزازیہ 9 کروڑ روپے ہوگا۔  انتخابی سامان کی خریداری پر 14 کروڑ 80 لاکھ روپے، بیلٹ باکس اور ووٹنگ اسکرین کی خریداری پر 21 کروڑ 50 لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  حیدرآباد:سندھ ہائیکورٹ نے وحیدہ شاہ کی نااہلی کا حکم معطل کر دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker