شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / لیسکو حکام نے بھائی پھیروگردونواح میں لوڈشیڈنگ کی انتہاکردی

لیسکو حکام نے بھائی پھیروگردونواح میں لوڈشیڈنگ کی انتہاکردی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)لیسکو حکام نے بھائی پھیروگردونواح میں لوڈشیڈنگ کی انتہاکردی ۔بھائی پھیرواور گردونواح میں لوڈ شیڈنگ آخری حدوں کو چھونے لگی،کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ،کاروبار تباہ ہونے سے نوبت فاقوں تک پہنچ گئی ،سارا دن کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کا برا حال کر دیا،،بھائی پھیرو کی عوام شدید پریشانی میں مبتلا اورواپڈا حکام کے خلاف سڑکوں پر آنے پر مجبور ،حکومت وقت سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق علاقہ بھائی پھیروکے عوام کے ساتھ لیسکو حکام کے سوتیلوں جیسے سلوک نے عوام کو پریشان کرکے رکھ دیا جبکہ گردونواح میں چند گھنٹے لوڈشیڈنگ اوربھائی پھیرو شہر میں 14سے18گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے کاروبار زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی گھنٹوں لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے گاہک برائے نام ہونے سے تاجروں کے گھروں میں نوبت فاقوں تک پہنچ گئی ،کاروبار تباہ ہو گئے ذرائع کا کہناہے لیسکو نے کئی کئی گھنٹے مسلسل لوڈ شیڈنگ کرکے شہریوں کی زندگی مشکل ترین بن گئی شہریوں کا کہنا ہے کہ آخر اب ہم کس سے شکائیت شکوہ کریں جو ہماری اذیت کا مداوا کر سکے کون آخر کون آئے گا وہ مسیحا جو ان کرپٹ لیسکو حکام کو نکیل ڈالے گا یا پھر آخر کار مایوس عوام کو سڑکوں پر ہی آنا پڑے گا ۔کئی ۔کئی گھنٹوں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے گھروں مسجدوں میں وضو کرنے لئے پانی بھی دستیا ب نہیں جبکہ سب کچھ جاننے کے باوجود بھی ہمارے حکمران شیطانی خاموشی اختیار کرکے عوام کی ذلت کا تماشہ دیکھ کر محظوظ ہو رہے ہیں گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے تنگ عوامی سماجی حلقوں اور تاجربرادری کے ملک محمد عثمان اود یگرنے حکومت وقت سے واپڈا حکام کے خلاف فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگرسڑکوں پر نکل کر شدید احتجاج کیا جائے گا

یہ بھی پڑھیں  سابق ایس ایچ او کے خلاف تھانہ سٹی بھائی پھیرو میں مقدمہ درج