شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / پتوکی:ہم نے عوام سے جو وعدے کئے تھے انہیں پورا کیا جارہا ہے،رانا اسحاق

پتوکی:ہم نے عوام سے جو وعدے کئے تھے انہیں پورا کیا جارہا ہے،رانا اسحاق

پتوکی (تحصیل رپورٹر )مگر اپوزیشن رائے عامہ گمراہ کر کے ملک کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے مگرملک کے باشعور عوام اٹھ کھڑے ہوں اور اپوزیشن کی ہر سازش کو ناکام بنادیں ۔ان خیالات کا اظہار قومی اسمبلی کے رکن رانا محمد اسحاق خان نے کونسلروں، تاجروں،وکلاء اور سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم نے عوام سے جو وعدے کئے تھے انہیں پورا کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ پتوکی ، چونیاں، حبیب آباد اور چھانگا مانگا میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا یا جارہا ہے گھر گھر سوئی گیس کی فراہمی ، نکاسی آب، فراہمی آب کے منصوبوں پر تیزی کے ساتھ کام جاری ہے سڑکوں اور نالیوں کی تعمیر بھی جاری ہے انشاء اللہ عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کر کے ایک بار پھر عوام کی عدالت میں سرخرو ہونگے۔انہوں نے کہا کہ ملک ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن ہے مگر دھرنا گروپ اور انکے حواری ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ملکی حالات خراب کر کے مخصوص مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں مگر انکی کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 141مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے اور آئندہ انتخابات میں حلقہ کے باشعور عوام ایک بار پھر مجھے ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے منتخب کر کے دوبارہ خدمت کا موقع دیں گے مسلم لیگ ن سٹی پتوکی کے صدر پرویز اقبال بٹ، پریس کلب پتوکی کے صدر تنویر اسلم خاں، سرپرست اعلیٰ حاجی محمد ارشد گولڈن، میاں جاوید اقبال ، فاروق علی سندھو،چیرمین محمد افضل جٹ اور جنرل سیکرٹری شیخ احسن سلیم بھی موجود تھے

یہ بھی پڑھیں  عمران،شہبازاور مولانا کا دورہ انڈیا