
لاہور (نمائندہ خصوصی)سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق مولانا طارق جمیل نے سابق وزیر اعظم سے جاتی امرا میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔ ملاقات میں نواز شریف نے مولانا طارق جمیل سے شریف خاندان کی مشکلات میں آسانی کے لیے دعا کی اپیل کی۔ذرائع نے بتایا کہ مولانا طارق جمیل سے مفاہمت کروانے کی درخواست بھی کی گئی۔ مولانا طارق جمیل نے سابق وزیر اعظم کو یقین دہانی کروائی کہ وہ ان کی مشکلات کے حل کے لیے خصوصی طور پر دعا کریں گے۔