شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / Uncategorized / کلبھوشن یادیوجس کوبیوی کے ساتھ ملاقات کرانے کی پیشکش

کلبھوشن یادیوجس کوبیوی کے ساتھ ملاقات کرانے کی پیشکش

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستان نے بھارتی بحریہ کے کمانڈرکلبھوشن یادیوجس کوجاسوسی کے الزام میں پھانسی کی سزاسنائی گئی ہے کو بیوی کے ساتھ ملاقات کرانے کی پیشکش کی ہے۔وزارت خارجہ نے جمعہ نے کہا کہ یہ فیصلہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پرکیاگیا ہے۔بیان کے مطابق اس سلسلے میں بھارت اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کوباضابطہ طورپر جمعے کو آگاہ کردیاگیا ۔یادرہے کہ کلبھوشن یادیو عرف حسین مبارک پٹیل بھارتی بحریہ میں کمانڈر تھا اور بھارتی انٹیلی جنس ادارے را کیلئے کام کرتاتھا انہیں گزشتہ سال تین مارچ کوغیرقانونی طورپرپاکستان میں داخل ہونے کے بعدگرفتارکرلیاگیاتھا۔ انہوں نے ایک مجسٹریٹ اور عدالت کے سامنے تسلیم کیا ہے کہ انہیں را نے جاسوسی ، دہشتگردی اورتخریبی کارروائیوں کیلئے منصوبہ دیاتھا تاکہ پاکستان کوغیرمستحکم کیاجائے اس کاعمل پاکستان کیخلاف اعلان جنگ کے مترادف تھا۔یاد رہے کہ بھارتی جاسوس کواس سال اپریل میں ایک فوجی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔بھارت نے سزائے موت کیخلاف بین الاقوامی عدالت انصاف سے رجوع کیا ہے جس نے پھانسی پر عملدرآمد رکوانے کیلئے پاکستان سے کہاہے ۔اس سے قبل پاکستان نے کلبھوشن یادیو سے ملاقات کے لئے بھارت کو کسی قسم کی رسائی دینے سے انکار کردیاتھا۔

error: Content is Protected!!