شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / انتخابی اصلاحات بل سے متعلق عمران خان کی درخواست مسترد

انتخابی اصلاحات بل سے متعلق عمران خان کی درخواست مسترد

اسلام آباد (بیوروچیف) رجسٹرارسپریم کورٹ نے انتخابی اصلاحات بل سے متعلق عمران خان کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عمران خان کی جانب سے انتخابی اصلاحات بل 2017 سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا جس پر عدالت نے موقف اختیار کیا کہ متعلقہ فورم سے رجوع کیے بغیر براہ راست سپریم کورٹ سے رجوع نہیں کیاجاسکتا۔واضح رہے کہ اس سے پہلےشیخ رشید اور پیپلزپارٹی نے بھی الیکشن ایکٹ 2017 کیخلاف درخواستیں دائر کی تھیں جن پر رجسٹرار آفس نے اعتراض لگایا تھا جبکہ پیپلزپارٹی اور شیخ رشید نے اعتراضات کیخلاف اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔عمران خان نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا تھا کہ بطور رکن اسمبلی نااہل ہونے والا شخص پارٹی عہدہ نہیں سنبھال سکتا اور نوازشریف کو ن لیگ میں عہدہ دلوانے کیلئے الیکشن ایکٹ میں خصوصی ترامیم کی گئیں جو آئین سے متصادم ہیں۔

error: Content is Protected!!