شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / الفوزان فاؤنڈیشن بھائی پھیرو کے زیر اہتمام تحفظ کتاب و سنت کانفرنس

الفوزان فاؤنڈیشن بھائی پھیرو کے زیر اہتمام تحفظ کتاب و سنت کانفرنس

بھائی پھیرو(نامہ نگار) الفوزان فاؤنڈیشن بھائی پھیرو کے زیر اہتمام تحفظ کتاب و سنت کانفرنس میں عوام کی بھاری تعداد میں شمولیت ۔ نظریہ پاکستان کے مطابق کتاب و سنت کا نفاذ کرکے اور قرآن و حدیث پر عمل کرکے ہم دنیا اور آخرت میں سرخرو ہو سکتے ہیں۔ختم نبوت ہر مسلمان کا بنیادی عقیدہ ہے اور اسکی حفاظت ہر مسلمان پر فرض ہے ۔ان خیالات کا اظہار معروف عام دین اور الفوزان فاؤنڈیشن بھائی پھیروکے سرپرست حکیم محمد زبیر شاکرکی قیادت میں منعقدہ حنیف شادی ہال میں کتاب و سنت کانفرنس سے خطاب کرتے معروف دینی رہنماؤں اور علمائے اکرام مولانا سیف اللہ خالد،مولانا محمد اسلم اظہر ،قاری عبدالمنان،حافظ محمد مشتاق،حافظ محمدحنیف شیر نگری سمیت دیگر مقامی علما،مذہبی سکالروں،صحافیوں،کسان ہنماؤں اور تاجروں نے کیا ۔عوام کی بھاری تعداد کانفرنس میں موجود تھی ۔مولانا سیف اللہ خالدنے کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور مضبوطی کیلیے ملک میں نظریہ پاکستان کے مطابق کتاب و سنت کا نفاذ ضروری ہے۔پاکستان دو قومی نظریہ کی بنیاد پر معرض وجود میںآیا۔قائداعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں علماء نے بھر پور جد وجہدکی۔ٖٖٖٖٖٖٖٖٖعلیٰحدہ وطن حاصل کرنے کا مقصداس میں کتاب و سنت کا نفاذ تھا۔مولانا محمد اسلم اظہرنے کہاافسوس آج ملک کی نظریاتی سرحدوں کو مسمار کیا جا رہا ہے وطن کو آج ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو دو قومی نظریہ کا احیاء کر کے وطن کا دفاع کر سکے۔انھوں نے کہا ہمارے اکابر ین نے ختم نبوت کیلیے بیش بہا قربانیاں اس لیے نہیں دی تھی کہ اس میں سودکو حلا ل کردیاجائے اور اذان کے لیے سپیکروں پر پابندی لگا دی جائے۔قاری عبدالمنان نے کہا اگر ہم چاہتے ہیں ملک میں امن ہو، کرپشن، مہنگائی، بیروزگاری اور دہشت گردی کا خاتمہ ہو تو ملک میں کتاب و سنت کا نفاذ کرناہو گا اور اس کیلیے ہمیں قرآن و سنت کا علم رکھنے اور اس پر عمل کرنے والے علما کا ساتھ دینا ہوگا ۔ہم نے سارے ازموں کوآزما لیا اب کتاب و سنت کے نفاذ کے بغیر کوئی چارہ نہیں۔اس ملک کی تقد یرنظام اسلام سے ہی بدل سکتی ہے۔انھوں نے تمام اہل اسلام سے اپیل کی کہ وہ سیکولر لوگوں کے جھانسے میں نہ آئیں اور کتاب و سنت کے نفاذکے لیے متحد ہو کر جدو جہد کریں اور انکی قیادت میں جمع ہو جائیں۔کانفرنس سے حافظ محمد مشتاق،حافظ محمد ھنیف شیر نگری سمیت دیگر مقامی علما،مذہبی سکالروں،صحافیوں،کسان ہنماؤں اور تاجروں نے بھی خطاب کیا۔

x

Check Also

ختم نبوت سے متعلق تحفظات پر سمجھوتا نہیں ہوسکتا: پیر نظام الدین جامی

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) سجادہ نشین گولڑہ شریف پیر نظام الدین جامی نے ...

Connect!