پاکستانتازہ ترین

نیب ریفرنسز: نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر احتساب عدالت پہنچ گئے

اسلام آباد(بیوروچیف) شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز، سابق وزیراعظم میاں نواز شریف، انکی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر احتساب عدالت میں پہنچ گئے۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، پرویز رشید، طارق فضل چوہدری، مریم اورنگزیب سمیت دیگر لیگی رہنما جوڈیشل کمپلیکس میں موجود ہیں۔ واضح رہے ایون فیلڈ پراپرٹیز اور العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس کی 12ویں جبکہ فلیگ شپ انوسٹمنٹ ریفرنس کی 13ویں سماعت ہے۔ نواز شریف 5، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر 7 مرتبہ عدالت کے روبرو پیش ہو چکے ہیں۔ 8 نومبر کو پانچویں پیشی کے موقع پر نواز شریف کی موجودگی میں دوبارہ فرد جرم عائد کی گئی۔ سابق وزیر اعظم نے صحت جرم سے انکار کیا جس کے بعد گواہوں کی طلبی کے سمن جاری کیے گئے۔ عدالت نے کمشنر ان لینڈ ریونیو جہانگیر احمد اور ایس ای سی پی کی افسر سدرہ منصور کو بیانات ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کر رکھا ہے۔ حسن اور حسین نواز ایک مرتبہ بھی عدالت پیش نہ ہوئے، جس پر انہیں اشتہاری ملزم قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کیا گیا۔ آج سماعت کے موقع پر حسن اور حسین نواز کو باقاعدہ اشتہاری ملزم قرار دئیے جانے کا بھی امکان ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button