تازہ ترینعلاقائی

جمبر:این اے 142میں پہلے دو انٹر کالج تھے اب چھ اور بنا کر آٹھ انٹر کالج کر دئے جائیں گے،راناحیات خاں

بھائی پھیرو(نامہ نگار)آج اگر ہم اپنی بچیوں کو بہترین تعلیم سے آراستہ کر یں گے تو کل کا معاشرہ پڑھا لکھا ہو گا اگر معاشرہ پڑھا لکھا ہو گا تو ملک ترقی کر سکے گا ۔ جو کہ ملک پاکستان کے لئے انتہائی ضروری ہے ۔ میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کے مشن پڑھا لکھا پاکستان اور پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب کے تحت این اے 142میں پہلے دو انٹر کالج تھے اب چھ اور بنا کر آٹھ انٹر کالج کر دئے جائیں گے ۔ یہ باتیں این اے 142کے ایم این اے رانا محمد حیات خاں اور ضلعی چیئر میں رانا سکندر حیات خاں نے جمبر میں ایک بہت بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہو ئے کہا انہوں نے کہا کہ این اے 142 میں جن لو گوں نے 11سال سے حکو مت کی انہوں نے صرف 15دیہات میں ہی سوئی گیس فراہم کی مگر تعلیم کے شعبہ میں بلکل ہی اضافہ نا کیا اور نہ ہی سڑکیں بنوائیں مگر ہم نے ناصرف 150دیہات میں سو ئی گیس فراہم کی بلکہ سڑکوں کا جال بچھایا جو کہ سرائے مغل سے پتوکی ، بھائی پھیرو، ہلہ ،ججہ کلاں ،ہنجرائے کلاں وغیرہ کو آپس میں ملا تی ہیں ۔ اب انشا ء اللہ تعلیم کے میدان میں بھی اس کو ضلع قصور سے سب سے آگے لے کر جا نا ہے انہوں نے کہا کہ این اے 142 میں پہلے دو انٹر کالج تھے اب ان کی تعداد میں چھ کا اوراضافہ کر کے کل آٹھ انٹر کالج جن میں آج سرائے مغل ،بہڑوال کلاں اور جمبر کے علا قوں میں افتتاح کئے جائیں گے ۔ ضلعی چیئر مین قصور رانا سکندر حیات خاں نے کہا کہ پا کستان مسلم لیگ (ن) کے جا نثار کارکنان کو بے حد شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جنہوں نے اس جلسہ میں شرکت کی انہوں نے کہا کہ اس حلقہ میں عرصہ دراز سے حکو مت کر نے والوں نے آپ کی نسلوں سے روز گارچھینا ، سوئی گیس چھینی اور تعلیم چھینی مگر اب انشاء اللہ ان سب چیزوں کو اس حلقہ میں لائے ، ڈویلپمنٹ کے حوالے سے سکو لوں کی حالت زار بہتر اور دیواروں کو خوبصورت بنایا جا رہا ہے جس سے کسی بڑے شہر کے بڑے سکولوں سے کم نہ ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ 31دسمبر تک آپ کو ان یو نین کونسل میں گندگی کے ڈھیر اور کو ڑا کر کٹ نظر نہیں آئے گا اور یکم جنوری سے ہر یو نین کو نسل میں صفائی کے لئے چھ ملا زمین بھی فراہم کئے جائیں گے جو اپنی یو نین کو نسل میں صفائی ستھرائی کا نظام رکھیں گے ۔ ضلعی چیئر مین رانا سکندر حیات خاں نے ضلعی فنڈ سے ہر بی ایچ یو میں ایک نئی جدید الٹرا ساؤنڈ مشینیں بھی فراہم کی آخر میںیم این اے رانا محمد حیات خاں نے ہلہ ، سرائے مغل ، بلو کی کی عوام کا درینہ مطالبہ نئی بلو کی پل کا کام17دسمبر 2017سے پہلے پہلے شروع کر نے کا اعلان بھی کیا ۔اس مو قع پر ایکسئین بلڈنگ قصور ارشد ندیم ، ایس ڈی او بلڈنگ چوہدری ریا ض احمد ،سیا سی شخصیات رانا عبدالسمیع ، ملک ممتاز احمد ، رحمت اللہ ڈوگر وائس چیئر میں حافظ ساجد ،چوہدری صدی احمد ،رانا عامر ستار ،امتیاز حبیب کے علاوہ سرائے مغل پریس کلب کے صدر کرامت علی وٹو ،محمد نعیم سلطان ، محمد بو ٹا صابر ، رمضان ناز ، غلام نبی اور اراکین و ممبران نے بھی شرکت کی

یہ بھی پڑھیں  آزاد کشمیر میں بے نظیر بھٹو کی برسی منانے کااعلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker