تازہ ترینعلاقائی

چونیاں:گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول چونیاں کی 70سالہ تاریخ میں سب سے زیادہ وظائف کا ریکارڈ

چونیاں(نامہ نگار) گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول چونیاں کی 70سالہ تاریخ میں سب سے زیادہ وظائف کا ریکارڈ، عوامی و سماجی حلقوں کا سائنس ٹیچر محمد رمضان شاہین اور افضل شاہین کوخراج تحسین۔میٹرک 2017ء کے نتائج کیمطابق اے پلس گریڈ حاصل کرنیوالے سکول کے 37طلبہ میں سے 20 طلبہ کا تعلق محمد رمضان شاہین کی کلاس دہم بی سے ہے۔ باقی سترہ طلبہ کا تعلق نو سیکشنوں سے ہے۔ گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول چونیاں کی ستر سالہ تاریخ (1947 ء تا2017ء )میں موجودہ سال حکومت پنجاب کی طرف سے 59طلبہ کو وظائف کے فارم جاری ہوئے جن میں سے 22 طلبہ دہم بی سے ہیں۔ان طلبہ کو پندرہ سو ماہانہ اور ہوسٹل میں رہنے والے طلبہ کو تین ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دو سال تک ملے گا۔ ریکارڈ وظائف کا ملنا اساتذہ محمد رمضان شاہین اور محمد افضل کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ان کی کلاس کے طلبہ نے پنجاب یوتھ فیسٹیول میں صوبہ پنجاب میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کیساتھ علمی وادبی مقابلہ جات اور سپورٹس میں بھی شاندار کارکردگی پیش کر کے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔عوامی و سماجی حلقوں نے شاندار کارکردگی اور ریکارڈ وظائف دلوانے پر کلاس انچارج محمد رمضان شاہین اور انگلش کے مضمون میں بہترین رزلٹ دینے والے ٹیچر محمد افضل شاہین کومبارکباد دی اورشاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل میں بھی اپنی کارکردگی کو برقرار رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button