تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:درجنوں کسانوں نے آئندہ الیکشن میں لٹیرے شوگر مل مالکان کی پارٹیوں کو ووٹ نہ دینے کا اعلان کردیا

بھائی پھیرو(نامہ نگار)درجنوں کسانوں نے آئندہ الیکشن میں لٹیرے شوگر مل مالکان کی پارٹیوں کو ووٹ نہ دینے کا اعلان کر دیا۔لٹیری شوگر ملوں کے مالکوں کی پارٹیوں کے امیدواروں کے سامنے جگہ جگہ گنے کے ڈھیروں کو آگ لگا کر احتجاج کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق گنے کے کاشتکاروں کا ایک اجتماع نواحی گاؤں ہلہ میں منعقد ہوا جس میں سینکڑوں کسانوں نے شرکت کی ۔موضع ڈھولن کے کاشتکار رائے محمد افضل کھرل ایڈووکیٹ، موضع کچہ پکا کے چوہدری امتیاز، موضع ہلہ کے چوہدری رحمت اللہ ،موضع کامونگل کے زین العابدین،موضع گنجے کے سردار عنصر محمود اور دیگر سینکڑوں کاشتکاروں نے اعلان کیا کہ وہ آئندہ الیکشن میں شوگر ملوں کے مالکان کی پارٹیوں کو ووٹ نہیں دیں گے بلکہ کسانوں کے حقیقی نمائندوں کو ووٹ دیں گے ۔ان کسانوں نے کہا لٹیری شوگر ملوں نے گنے کے کاشتکاروں کے کروڑوں روپے دبا رکھے ہیں.مگر حکومت خاموش تماشائی بنی ھوئی ہے اور کسان ذلیل و خوار ہو رھا ھے.ملک بھر کی دیگر شوگر ملوں نے کسانوں کے اربوں روپے دبا رکھے ہیں۔اب حزب اقتدار اور حزب اختلاف کے شوگر مل مالکان متحد ہوکر گنے کے کاشتکاروں کو لوٹنے کیلیے متحد ہو چکے ہیں اور ملیں بند کرکے کسانوں سے اونے پونے گنا خریدنے کیلیے ایک ہو چکے ہیں۔تحریک انصاف کے جہانگیر ترین ،پی پی پی کے آصف زرداری اور مسلم لیگ ن کے نواز شریف شوگر ملوں کے مالک ہیں اور کروڑوں کسانوں کو لوٹنے کیلیے متحد ہو چکے ہیں۔انہوں نے کسانوں پر زور دیا کہ وہ بھی متحد ہوجائیں اور آئندہ متحد ہوکر ان تینوں پارٹیوں کو ووٹ نہ دیں،اس موقع پر سینکڑوں کسانوں نے اعلان کیا کہ انکا معاشی قتل کرنے والوں کو آئندہ الیکشن میں شکست فاش دیں گے،ان رہنماؤں نے آئندہ الیکشن میں کسانوں کے حقیقی رہنما اور حلقہ این اے 142سے جماعت اسلامی کے امیدوار حاجی محمد رمضان کو ووٹ دینے کا اعلان کرتے کہا کہ آئندہ الیکشن میں لٹیری پارٹیوں کے امیدواروں کے سامنے گنے کے ڈھیروں کو آگ لگا کر احتجاج کیا جائے گا

یہ بھی پڑھیں  ضلع قصور میں مخصوص نشستوں پر ن لیگ کے رانا سکندرحیات گروپ کی واضح کامیابی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker