تازہ ترینعلاقائی

پاکستان فلاح پارٹی کا یومِ تاسیس، مصطفائی مرکز پرکیک کاٹنے کی تقریب

قصور(پریس ریلیز)پاکستان فلاح پارٹی کا یومِ تاسیس، مصطفائی مرکز پرکیک کاٹنے کی تقریب ،سیاسی ماحول میں عام شہریوں کیلئے پی ایف پی بہترین آپشن ہے ،6 سالوں میں پہلے بلدیاتی الیکشن میں ہمارے 56چےئرمین ، وائس چےئرمین اور کونسلرز الیکشن جیتے ،بحری جہاز کا نشان صاف ستھری ،مہذب،باوقار قیادت فراہم کرے گا ،این اے 120و پی پی 178کے ٹکٹ ہولڈر ومرکزی رہنما عطامحمدقصوری کاخطاب ، تفصیلات کے مطابق انجمن طلبا ء اسلام کے سابقین کی واحدسیاسی جماعت پاکستان فلاح پارٹی کا6واں یومِ تاسیس منایا گیا ،کیک کاٹنے کی تقریب میں تحصیل صدر وکونسلر مظفروارثی ،صدر قصور مہرعمران آفتاب ،علامہ حکیم منیراحمدقصوری ، ضلعی صدر چوہدری ظفراللہ رضاء ،پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار این اے 139قصور میاں فاروق احمدانصاری، ودیگر کارکنان شریک ہوئے، مرکزی رہنما عطامحمدقصوری نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں پاکستان فلاح پارٹی بہترین اضافہ ہے ، چند افراد نے سیاست اور جمہوریت کے نام پر لوٹ مارکابازار گرم کررکھا ہے ،کلمہ طیبہ کے نام پر بننے والے ملک میں آج ختم نبوت ﷺ پرحملے ہورہے ہیں قائداعظم محمدعلی جناح ، اور علامہ محمداقبال کی تعبیر پاکستان کی جغرافیائی و نظریاتی سرحدوں پر حملے ہورہے ہیں ،ایسے میں ووٹ کی طاقت استعمال کرنیوالی عوام عام انتخابات میں کرپٹ سسٹم اور سیاستدانوں کو مستردکردیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں  وسیم اختر کو ایم کیو ایم نے کراچی کا میئرنامزد کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker