تازہ ترینفن فنکار

میری طلاق کی وجہ علیم خان ہیں۔ریحام خان

لاہور(نمائندہ شوبز) عمران خان اور میرے درمیان طلاق کی وجہ یہ شخص تھا،ریحام خان بالاخرتحریک انصاف کے اہم رہنما کا نام زبان پر لے آئیں، جہانگیر خان ترین کی نا اہلی کے بعد عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان بھی سر گر م ہوگئیں ‘ عمران خان اور ان کے درمیان طلاق کی وجہ بھی علیم خان کو قرار دے دیا ۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک انہوں نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ بچپن میں وہ اپنی نانو کے گھر گئیں اوروہاں پر ان سے گندم کٹوائیگئی جس کی وجہ سے ان کے بازو میں درد ہوگیا اور وہ درد کی شدت سے دو دن تک روتی رہیں ایک ٹائیگر میدان میں آگیا اور اس نے ریحام خان کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ صرف دو دن ؟ جھوٹا رونا تو آپ کے مقدر میں لکھ دیا گیااب ریحام خان بھی چپ نہ رہ سکیں اور پی ٹی آئی کے نوجوان کو جس نے اپنی پروفائل پیکچر جہانگیر خان ترین کی لگائی ہوئی تھی ریحام نے اسی تصویر کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بیٹا ! جن کی تصویر آپ نے لگائی ہے رونا تو ان کے نصیب میں لکھ چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  للیانی:نوازشریف کو وزیراعظم بننے پرمبارکباد پیش کرتے ہیں،ایم پی اے ندیم سیٹھی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker