پاکستانتازہ ترین

جمائما سے دوبارہ شادی ممکن نہیں، عمران خان

اسلام آباد(پاک نیوز)جمائما سے دوبارہ شادی ممکن نہیں، ماضی میں جو کچھ ہو گیا اس کی طرف دوبارہ واپس مڑ کر نہیں دیکھنا چاہتا، عمران خان کی نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو، شیخ رشید کی خواہش پوری کرنےکو ناممکن قرار دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ جمائما سے دوبارہ شادی ممکن نہیں کیونکہ جو کچھ ماضی میں ہو گیا وہ اس کی طرف مڑ کر نہیں دیکھنا چاہتے۔ کپتان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید جذباتی آدمی ہیں اس لئے وہ مجھے جمائما سے دوبارہ شادی کی درخواست کرتے رہتے ہیں تاہم اب ایسا ممکن نہیں رہا میں ماضی میں واپس نہیں لوٹنا چاہتا۔ واضح رہے کہ نا اہلی کیس میں جمائما خان نے عمران خان کی منی ٹریل سے متعلقہ برسوں پرانے کاغذات ڈھونڈ نکالے تھے جن کی وجہ سے عمران خان سپریم کورٹ میں مکمل منی ٹریل پیش کرنے کے قابل ہوئے ۔ کیس میں کلین چٹ ملنے پر شیخ رشید جو کہ تحریک انصاف کے اتحادی بھی ہیں نہ بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ جمائما نے عمران خان کیلئے ایسا کارنامہ سر انجام دے دیا ہے کہ عمران خان اگر شرعی عذر نہ ہو تو جمائما سے دوبارہ شادی کر لیں۔ جمائما کی جانب سے نا اہلی کیس پر عمران خان کو سپورٹ فراہم کرنے پر تحریک انصاف کے بعض حلقے بھی شیخ رشید احمد کے موقف کے حامی نظر آتے ہیں اور ان کا پرزور اصرار ہے کہ عمران خان جمائما سے دوبارہ شادی کر لیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker