پاکستانتازہ ترین

جاوید ہاشمی کا (ن) لیگ میں واپسی کا فیصلہ ،معاملات طے پا گئے

اسلام آباد(بیوروچیف)سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے مسلم لیگ (ن) میں واپسی کا فیصلہ کرلیا اور اس حوالے سے معاملات طے پا گئے۔ذرائع کے مطابق جاوید ہاشمی کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا باضابطہ اعلان رواں ماہ کے آخری ہفتے میں متوقع ہے۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مخدومجاوید ہاشمی نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو ملتان دورےکی دعوت دی ہے اور نوازشریف کی مریم نواز کے ہمراہ 27 یا 28 دسمبر کو جاوید ہاشمی کے گھر آمد متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق نوازشریف کی ملتان آمد پر جاوید ہاشمی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کریں گے۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کا کہنا تھا کہ ‘جاوید ہاشمی ان کے بھائی ہیں اور وہ ان کی واپسی کا خیر مقدم کریں گی’۔یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں جاوید ہاشمی نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے ملاقات کی تھی، جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔اس موقع پر مریم نواز نے جاوید ہاشمی کو ‘ویلکم بیک اِن ہوم’ کہا تھا۔بعدازاں مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں جاوید ہاشمی کی سیاست اور (ن) لیگ کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker