ی پھیرو(نامہ نگار)دو پارٹیوں کے چالیس مسلح افراد نے کئی گھنٹے اندھا دھند فائرنگ کرکے پورے گاؤں میں دہشت پھیلاکر میدان جنگ بنا دیا ۔شریف لوگوں نے گھروں میں دبک کر جانیں بچائیں۔اطلاع پر صدر پولیس کے ایڈیشنل ایچ او سردار محمد حسین ڈوگرنے ہمراہی پولیس ملازمین کے ساتھ چھاپہ ماراتوملزمان لاکھوں روپے کا قیمتی اسلحہ اور گولہ بارود چھوڑ کر فرار۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں گگہ سرائے میں رانا جیمل پارٹی اور رانا مرسلین پارٹی میں زمین کے تنازعہ پر گزشتہ روز کئی گھنٹے اندھا دھند فائرنگ کے تبادلہ پر پورے گاؤں میں دہشت پھیل گئی اور علاقہ کافی دیر میدان جنگ بنا رہا۔شریف شہریوں نے گھروں میں گھس کر چھپ کر جانیں بچائیں۔اطلاع پر ایڈیشنل ایس ایچ اوسردار محمد حسین ڈوگر،اے ایس آئی محمد اسلم اور دیگر نے بروقت کاروائی کی ۔پولیس پارٹی کو دیکھ کر دونوں پارٹیوں کے چالیس سے زیادہ افراد اپنا ناجائز اسلحہ چھوڑ کر فرار ہوگئے۔پولیس نے 2عدد 244بور رائفلیں،2عدد223بور رائفلیں۔دو پمپ ایکشن بندوقیں،چھ پسٹل قبضہ میں لیکر دونوں پارٹیوں کے چالیس افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔فائرنگ کے نتیجے میں ایک بچہ سلمان شدید زخمی اور متعدد گاڑیوں اور مکانات کو بھی نقصان پہنچا
You must be logged in to post a comment.