تازہ ترینعلاقائی

گوجرانوالہ:موجودہ حکومت مفاد پرستوں اور لٹیروں کا ٹولہ ہے،کرن صبا

sabaگوجرانوالہ(نامہ نگار)وفاقی حکومت نے عوام کا بال بال قرضے میں جکڑ کر ملکی معیشت کو مفلوج کر دیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار آل پاکستان مسلم لیگ کی ضلعی صدر خواتین ونگ کرن صباء نے گذشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر کارکن خواتین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ قیام 1947 ء سے 2008 ء تک پاکستان کا قرضہ 6600 ارب روپے تھا۔2012 ء تک 7400 ارب روپے ہو گیا اس طرح پاکستانی ہر شہری 80 ہزار روپے کا مقروض ہے ۔ عوام کو سہانے خواب دکھانے والوں نے واپڈا ‘ریلوے ‘پی آئی اے اور تمام اداروں کو تباہی سے دو چار کر کے ملک کو خوب لوٹا ہے ۔ موجودہ حکومت مفاد پرستوں اور لٹیروں کا ٹولہ ہے ۔ موجودہ حکومت کے ہوس زر نے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے آئندہ انتخابات میں وفاقی حکمرانوں کو ذلت اور رسوائی سے نوازا جائیگا۔کرن صباء نے مزید کہا کہ ملک میں بگاڑ کی انتہا ہو ئی ہے تمام ادارے فیل ہو چکے ہیں اب تو عوام کو اپنے ہاتھوں سے بنائے گئے سرداروں سے بھی خوف آنا شروع ہو گیا ہے ۔ جنہوں نے اسمبلیوں میں بیٹھ کر ملک و قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے کچھ کرنا تھا۔ جبکہ انہوں نے پانچ سال گزر جانے کے بعد بھی بھوک اور دھکوں کے علاوہ کچھ نہ دیا مہنگائی ‘بیروزگاری نے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے اور خود عوامی خدمت کے دعویداروں نے خوب قومی خزانہ سے لوٹ مار کر لی۔عوام اب ان کے چکر میں نہیں آئیگی ۔

یہ بھی پڑھیں  لاہور:ہائیکورٹ نے دو ملزمان کی پھانسی عمر قید میں تبدیل کر دی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker