پاکستانتازہ ترین

جہانگیر ترین نے این اے 154 کیلئے اپنے بیٹے علی ترین کو امیدوار نامزد کردیا

ملتان(پاک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے قومی اسمبلی سے نااہل قرار دیئے گئے رہنما جہانگیر ترین نے این اے 154 کیلئے اپنے بیٹے علی خان ترین کو امیدوار نامزد کردیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے لودھراں میں اپنی رہائش گاہ پر کارکنوں اور مقامی رہنماوں کے اجتماع سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے بیٹے علی خان ترین کو این اے 154 کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کے با ضابطہ امیدوار کا اعلان کر دیا ہے۔جہانگیر ترین نے کہا کہ کارکنوں کے اصرار پر علی خان ترین کو نامزد کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق جہانگیر خان ترین کے بیٹے علی خان ترین نے ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی بھی حاصل کرلیے ہیں جو وہ کل الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں گے۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی جانب سے تاحال کوئی امیدوار فائنل نہیں ہو سکا۔ این اے 154 میں ضمنی الیکشن 12 فروری کو ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم عمران خان نے شلٹر ہوم کا سنگ بنیاد رکھ دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker