شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / بین الاقوامی / بھارت سے آزادی کی سکھوں کی تحریک خالصتان موومنٹ زور پکڑگئی

بھارت سے آزادی کی سکھوں کی تحریک خالصتان موومنٹ زور پکڑگئی

نئی دہلی(ڈیسک نیوز) بھارت سے آزادی کی سکھوں کی تحریک خالصتان موومنٹ زور پکڑگئی ہے۔ سکھوں نے خالصتان کے ساتھ فری مقبوضہ کشمیر اور فری ناگا لینڈ کا بھی نعرہ لگا دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سکھوں کی خالصتان تحریک ایک مرتبہ پھر زور پکڑ رہی ہے۔ہزاروں سکھوں نے بھارت، لندن اور دیگر یورپی شہروں میں مظاہرے کئے اور بھارت میں خالصتان کے قیام کا مطالبہ کیا۔ مظاہروں کے دورانسکھ رہنماؤں نے کہاکہ بھارت سکھوں کے حقوق غضب کررہاہے اور گرد واروں اور دیگر مذہبی مقامات پر حملے کرکے سکھ خواتین، بچوں، بڑوں اور بزرگوں کو قتل کر رہا ہے۔رہنماؤں نے کہاکہ بھارت کو نہ صرف خالستان دینا ہوگا بلکہ مقبوضہ کشمیر، ناگا لینڈ اور دیگر مقبوضہ علاقوں کوبھی آزادی دینا ہوگی۔ خالصتان موومنٹ تمام محکوموں کیلئے آواز اٹھاتی رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں  وسیم اکرم، وقار یونس، اور شعیب اختر جیسے باؤلرز کی فہرست میں شامل ہونا چاہتا ہوں:وہاب ریاض