شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا

نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا

آکلینڈ (نمائندہ سپورٹس) نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے ابتدائی 2 میچز کے لیے 13 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ اوپنر مارٹن گپٹل کی انجری کے بعد اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔گرین شرٹس کو اسپن جال میں الجھانے کیلیے ٹوڈ ایسٹل اور مچل سینٹنر کو اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے جبکہ جارح مزاج اوپنر مارٹن گپٹل کی انجری کے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ 13 رکنی اسکواڈ میں کین ولیمسن کپتان، ٹوڈ ایسٹل، ڈگ بریسویل، ٹرینٹ بولٹ، لوکی فرگوسن، مارٹن گپٹل، میٹ ہنری، ٹام لیتھم، کولن منرو، ہنری نکولس، مچل سینٹنر، ٹم ساﺅتھی اور راس ٹیلر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  ساہیوال:رمضان المبارک کی آمد سے قبل پرائس مجسٹریٹس کو متحرک