تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:شہدائے کشمیر کی قربانیاں رائگاں نہیں جانے دی جائیں،عثمان غنی

بھائی پھیرو(نامہ نگا�آاقوام متحدہ کی قرارداوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خوس ارادیت دینا انڈیا کی بین الاقوامی ذمہ داری ہے۔امریکہ کی اشیر باد کی وجہ سے انڈیا کشمیر میں حقوق انسانی کی دھجیاں بکھیر رہا ہے ۔کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ۔شہدائے کشمیر کی قربانیاں رائگاں نہیں جانے دی جائیں گیان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے سابق امیر ضلع عثمان غنی اورکسان بورڈ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی محمد رمضان نے کشمیر کے حق خود ارادیت کے موقعے پر جماعت اسلامی کے ذمہ داران کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے کیا۔انہوں نے سید صلاح الدین کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کے امریکی فیصلے کی شدید مذمت کرتے کہا کہ ٓاقوام متحدہ کی قرارداوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خوس ارادیت دینا انڈیا کی بین الاقوامی ذمہ داری ہے مگرامریکہ کی اشیر باد کی وجہ سے انڈیا کشمیر میں حقوق انسانی کی دھجیاں بکھیر رہا ہے ۔ حکومت اور اپوزیشن کشمیر کے مسئلہ پر ایک ہوجائیں اور اپنے ذاتی اور مقامی ایشوز کو بھول کر کشمیر یوں کے قتل عام کو رکوانے اور کشمیر کی آزادی کیلئے متحد ہو جائیں۔جب تک بھارتی فوج کشمیر سے نکل نہیں جاتی بھارت کے ساتھ ہر طرح کے تعلقات اور معاہدات معطل کئے جائیں۔یہ قومی مسئلہ ہے کسی ایک جماعت،حکومت یا اپوزیشن کا مسئلہ نہیں۔ کشمیر ی تکمیل پاکستان اور پاکستان سے الحاق کیلئے بھارتی قابض فوج کی گولیوں بکتر بند گاڑیوں اور ٹینکوں کا پتھروں سے مقابلہ کررہے ہیں جبکہ ہمارے حکمران محض تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی محمد رمضان نے کہا بھارتی فوج نے ہزاروں نوجوانوں کوبے دردی سے شہید کردیا ہے، زخمیوں کو ہسپتالوں میں علاج کی سہولتیں نہیں دی جارہیں،انہوں نے کہا کہ انڈیا ہمارے دریاؤں پر بند باندھ کر ہمارے ملک کو صحرا میں بدلنا چاہتا ہے مجاہدیں کشمیر پاکستان کے بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔ سینکڑوں بچوں اور خواتین کو بھی بھارتی قابض فوج نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں گرفتار کرکے جیلوں میں بند کردیا گیا ہے،سینکڑوں لوگوں کی آنکھوں کی روشنی چھین لی گئی ہے۔ بھارت کے تمام تر ریاستی مظالم کے سامنے کشمیری عوام جرا ت اور استقامت کا پہاڑ بنے ہوئے ہیں اور عالمی برادری کو پیغام دے رہے ہیں کہ وہ آزادی کے مطالبے سے کسی قیمت پر دستبردار نہیں ہونگے اور اپنا حق خود ارادیت لیکر رہیں گے۔ کشمیری پاکستان پر کٹ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کشمیر میں رائے شماری کیلئے اقوام متحدہ میں آواز بلند کرے اور اس حوالے سے عالمی ادارہ انصاف سے رجوع کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستانی قوم کی طرف سے سیدعلی گیلانی سمیت تما م حریت رہنماوں اور کشمیر ی قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے اور کسی بھی صورت میں ہم انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ ہمیں قرآن اور تلوار کا دامن تھام کر مظلوم کشمیریوں کی مدد کرنی چاہیے اور جہاد کے سبق کو دوباہ زندہ کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین نے کربلا کے میدان میں حق پر ڈٹ جانے کادرس دیا ہے اور کشمیری اپنے حق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔انہوں نے برہان مظفر وانی کی شہادت کو خراج تحسین پیش کیا۔ کشمیر ایک انسانی مسئلہ ہے ہم انڈین فوجوں کے ہاتھوں کشمیر میں حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں کے مسئلہ پر پورے پاکستان میں مہم چلائیں گے۔ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ حق خود ارادیت جیسے اہم مسئلہ کو عالمی عدالتوں تک لیجائے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!