
اسلام آباد (بیوروچیف) سینیٹ انتخابات مارچ میں ہوں گے۔ 52 سینیٹرز اپنی 6 سالہ مدت مکمل کر کے ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔ حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کو 19، جبکہ پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کو 7،7 نشستیں ملنے کا امکان ہے۔مارچ میں نئے انتخابات کے بعد حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کو ایوان بالا میں اکثریت حاصل ہو جائے گی۔ایوان بالا کے انتخابات رواں سال مارچ میں ہوں گے۔ سینیٹ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کو 19، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کو 7،7، نشستیں ملنے کا امکان ہے۔ ایم کیو ایم کے حصے میں 4 اور جے یو آئی ف کو 2 نشستیں مل سکتی ہیں۔سینیٹ انتخابات کے بعد ایوان بالا میں مسلم لیگ (ن) کی 36 اور پیپلز پارٹی کی مجموعی طور پر 15 نشتیں ہوجائیں گی۔ یوں حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) سینیٹ میں اکثریت حاصل کرجائیگی۔حکمران جماعت کے 8 سینیٹرز مارچ میں ریٹائرڈ ہوں گے۔ پیپلزپارٹی کے 27 میں سے 19 سینیٹرز، ایم کیو ایم کے 8 میں سے 4 سینیٹرز، جبکہ مسلم لیگ (ق) کے چاروں سینیٹرز مارچ میں ریٹائر ہو جائیں گے۔جے یو آئی ایف کے 5 سینیٹرز میں سے 3 سینیٹرز ریٹائر ہوں گے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے 6 میں سے 5 سینیٹرز بھی مارچ میں ریٹائر ہو جائیں گے۔ تحریک انصاف کے اعظم خان سواتی بھی مارچ میں ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔