تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:لجنتہ العلما ء السلفیہ بھائی پھیرو کے زیر اہتمام ختم نبوت کانفرنس

بھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو۔ لجنتہ العلما ء السلفیہ بھائی پھیرو کے زیر اہتمام ختم نبوت کانفرنس میں عوام کی کثیر تعداد میں شرکت۔ ختم نبوت کے حلف کو آئین سے نکالنے کی منظم سازش کرنے والوں کو بے نقاب کیا جائے اور توہین رسالت کے جرم میں مقدمہ درج کیاجائے۔علما اور سیاسی رہنماؤں کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق تنظیم لجنتہ العلما ء السلفیہ بھائی پھیرو کے زیر اہتمام ختم نبوت کانفرنس میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ معروف عالم دین اورالفوزان فاؤنڈیشن بھائی پھیرو کے چئیرمین حکیم محمد زبیر شاکر کی قیادت میں منعقدہ حنیف شادی ہال میں ختم نبوت کانفرنس سے معروف دینی رہنماؤں اور علمائے اکرام ، مبلغ تحفظ ختم نبوت سید سبطین شاہ نقوی آف سرگودھا،حافظ محمد یوسف پسروری،قاری زبیر شاکر،مولانا محمدحنیف شیر نگری سمیت اور دیگر مقامی علما،مذہبی سکالروں،صحافیوں،کسان رہنماؤں اور تاجروں نے خطاب کیا ۔کانفرنس میں شدید سردی کے باوجود عوام کی بھاری تعداد نے شرکت کی۔علمائے اکرام نے متنازعہ ختم نبوت بل پاس کرانے پر حکومت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بعض لوگ غیروں کو خوش کرنے کیلیے ہمارے متفقہ قانون سے اسلامی قوانین کو ختم کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔مبلغ تحفظ ختم نبوت سید سبطین شاہ نقوی آف سرگودھا نے کہا محض کلیریکل غلطی قرار دے کر اتنے بڑے معاملے کو دبایا نہیں جاسکتا۔ کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ عقیدہ ختم نبوت ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے جس پر کوئی مصلحت برداشت نہیں کی جاسکتی۔حافظ محمد یوسف پسروری نے کہا کہ اداروں کی ایک دوسرے کو نیچا دکھانے اور ایک دوسرے پر الزامات لگانے کی کوششیں ملک اور جمہوریت کے لیے نقصان دہ ہیں اس لیے تمام اداروں کو اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ ممبران پارلیمنٹ کے امیدواروں کے حلف کو بدلنے اور 148 حلفاً 147 کا لفظ نکالے جانے کی تحقیقات کی جائیں اور مجرموں کو بے نقاب کر کے قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ کسی کو عقیدہ ختم نبوت میں نقب لگانے کی جرا ت نہ ہو۔ انہوں نے کہاکہ حکومت ایسی انتہائی گھناؤنی سازش کو محض املاء یاکمپوزنگ کی غلطی قرار دے کر بری الذمہ نہیں ہوسکتی یہ انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے جس سے صرف نظر نہیں کیا جاسکتا۔تحریک ختم نبوت کے رہنما معروف عالم دین اورالفوزان فاؤنڈیشن بھائی پھیرو کے چئیرمین حکیم محمد زبیر شاکرنے کہا کہ ملک میں افراد اور خاندانوں کی بجائے آئین و قانون کی بالادستی ہونی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک ختم نبوت کیلیے مسلمانان پاک و ہند نے ہزاروں جانوں کے نزرانے پیش کیے ہیں اور یہ قانون ہمارے ایمان کا حصہ ہے اس قانون کو ختم کرنے والے عبرت کا نشان بن جائیں گے، ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے،کانفرنس میں جماعت اسلامی کے احمد جمال،جمعیت اہلحدیث کے عابد بھٹی اور دیگر مذہبی رہنماؤں نے بھی شرکت کی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button