تازہ ترینعلاقائی

پُل نہر LBDججہ کلاں پرکسی وقت بھی بڑا حادثہ پیش ہونے کا خدشہ

head balokiپتوکی(ندیم رضا خاں سے) پُل نہر LBDججہ کلاں پرکسی وقت بھی بڑا حادثہ پیش ہونے کا خدشہ۔تفصیلات کے مطابق دریائے راوی میں سے ہیڈ بلوکی کے مقام سے نکلنے والی لوئر باری دو آب نہرپر موجود پُلوں کی مرمت شروع ہوئی ۔جس کو ابھی تک ادھورا ہی چھوڑ رکھا ہے۔ٹھیکیدار کی سستی روی کی وجہ سے کسی وقت بھی پل ججہ کلاں پر بہت بڑا سانحہ ہونے کا امکان موجود ہے ۔ کیونکہ ٹھیکیدار نے پل پر موجود دونوں اطراف کی دیواروں کی اینٹیں اُکھاڑ لی ہیں اور اب پل پر کسی قسم کی کوئی رکاوٹ موجود نہ ہے۔تقریباً دو ماہ سے پل پر کسی قسم کا کوئی بھی کام نہ ہوا ہے۔ٹھیکیدار کی اس غفلت کی وجہ سے نا جانے کتنے گھروں کے چراغ گل ہو جائیں گے۔ہر آنے جانی والی ٹریفک کو موڑ کا ٹ کر گزرنا پڑتا ہے ۔اہلیان دیہہ اور ڈرائیور وں نے بتایا کہ اس پل پر گزرنا اب موت کو گلے لگانے کے مترادف ہو چکا ہے۔پل کی بناوٹ اور نیچے پانی کی سطح کچھ اس طرح سے ہے کہ آج تک اس نہر میں گرا ہوا کوئی جانور یا انسان زندہ نہیں بچ پایا۔کسان بورڈ سرائے مغل کے چسیکرٹری اطلاعات رانا انتظار اسلام نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے خصوصی طور پراپیل کی کہ اس پل کو ہنگامی حالت میں جلد از جلد مرمت کروایا جائے۔تاکہ کسی بھی جانی یا مالی نقصان سے بچا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!