شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / بین الاقوامی / پاکستان جانے سےپہلے ایک بارپھر سوچ لیں،امریکا کااپنی عوام کو سفری مشورہ

پاکستان جانے سےپہلے ایک بارپھر سوچ لیں،امریکا کااپنی عوام کو سفری مشورہ

واشنگٹن (ڈیسک نیوز)امریکانےاپنے شہریوں کو سفری مشورے میں پاکستان کو تیسرے درجے میں رکھاہے اور اس درجے میں سفر کرنےوالوں کو مشورہ دہے اپنے فیصلے پر پھر سوچ بچارکرلیں۔جن ممالک میں سفربالکل نہ کرنے کا مشورہ دیاگیا ہے ان ممالک میں افغانستان، مرکزی افریقی ممالک،ایران، عراق، لیبیا، مالے، صومالیہ، جنوبی سوڈان، شام اور یمن شامل ہیں۔ اس گروپ کو درجہ4 دیاگیا ہے اس گروپ میں جنگ زدہ علاقے اور ناکام ریاستیں شامل ہیں۔امریکی وزارت خارجہ نے پاکستان کے بارے میں امریکی شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ اس ملک کا سفر کرنے والے اپنے فیصلے پر ازسر نو جائزہ لےلیں۔ پاکستان میں خطرات بڑھ گئےہیں جبکہ مشورے کہا گیا ہے کہ پاکستان میں صوبہ بلوچستان، خیبرپختونخواہ، فاٹا، آزاد جموں کشمیر کا دہشت گردی اور مسلح تنازعات کے باعث دورہ نہ کریں۔نئے امریکی سفری مشورے میں شمالی کوریا کو درجہ 4ممالک میں رکھا گیاہے تاہم امریکا مخالف ملک کےلیے شہریوں پر اس ملک کاسفرنہ کرنے کی پابندی عائد کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  عمران خان انتشار کی سیاست کر رہے ہیں،حمزہ شہباز