پاکستانتازہ ترین

میر عبد القدوس بزنجو نئے وزیر اعلیٰ بلوچستان منتخب

کوئٹہ(پاک نیوز) متحدہ اپوزیشن کے امیدوار میر عبد القدوس بزنجو کو نئے وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب کرلیا گیا ہے، وزیراعلیٰ کا انتخاب شو آف ہینڈ کے زریعے عمل میں لایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر راحیلہ حمید درانی کی زیر صدارت بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ہوا، اجلاس نئے قائد کے انتخاب کے لئے طلب کیا گیا تھا۔نئے وزیراعلیٰ بلوچستان کے لئے متحدہ اپوزیشن کے امیدوارعبدالقدوس بزنجو اور پشتونخواہ میپ کے لیاقت آغا کے درمیان ون آن ون مقابلہ ہوا، جس میں متحدہ اپوزیشن کے عبدالقدوس بزنجو نے 41ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی۔ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری نے اسمبلی اجلاس میں شرکت نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker