تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو کے نواحی گاؤں لدھر میں سلسلہ غلامان نقیبیہ کے زیر اہتمام محفل سماع

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو کے نواحی گاؤں لدھر میں سلسلہ غلامان نقیبیہ کے زیر اہتمام محفل سماع کے انتظامات کئے گئے، سلسلہ نقیبیہ کے مریدین نے اپنے پیر صوفی محمد اصغر شاہ نقیبی کا پرتپاک استقبال کیا،پیر صاحب پر منوں پھولوں کی پتیاں نچھاورکی گئیں ،بعدازاں مریدین نے اپنے پیر کو تحائف بھی پیش کئے ،احرام باندھنے کا مقصد صرف یہ ہے کہ امیرغریب سب ایک ہیں اور آپس میں بھائی بھائی ہیں یہ باتیں صوفی محمد اصغر شاہ نقیبی نے خطاب کرتے ہوئے کئیں اُنہوں نے کہا کہ برصغیر میں صوفیائے کرام کی بدولت اسلام پھیلا اس لیے اس وقت ہم سب کو فرقہ واریت چھوڑ کر ایک ہوجانا چاہئے کیونکہ اسلام مخالف قوتیں ہر وقت اسلام کے خلاف سازشیں کرتی ہیں اس لیے اب اس بات کی بہت ضرورت ہے کہ ہم سب ملکر اسلام کے خلاف سازشیں کرنے والوں کا تدارک کریں انھوں نے کہا کہ نبی ﷺکا فرمان ہے کہ آپ سب مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں اورپانچ وقت کی نماز باجماعت پڑھنے کا بھی یہی مقصد ہے کہ تمام چھوٹے بڑے امیر ،غریب کو ایک صف میں کھڑے ہیں اور اسلام میں اعلیٰ مقام وہی پاتا ہے جو اللہ پاک اورنبی ﷺکے ا حکامات پر عمل کرتا ہے اوتقٰوی اختیار کرتا ہے جبکہ محفل سماع کے دوران کئی مریدین پر وجد طاری ہوگیا مزید انھوں نے سانحہ قصور کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ قصور افسوسناک اورقابل مذمت ہے کیونکہ بے گناہ زینب کے لرزہ خیز قتل میں ملوث ملزمان کو کیفرکردارتک پہنچانا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے اورمعصوم بچیوں کی زندگیوں سے کھیلنے والوں کوعبرت کا نشان بنایا جائے تاکہ آئندہ کسی کو بھی ایسے انسانیت سوز جرائم کرنے کی جرآت نہ ہوسکے آخر میں اُنہوں نے کہا کہ اسلام اپنے پیروکاروں کو خواتین کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کادرس دیتاہے اور قصور میں معصوم بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل انتہائی شرمناک اور قابل مذمت فعل ہے اور اس وقت ننھی بچی زینب کے قتل پر پوری قوم افسردہ ہے۔اس گھناوَنے فعل کا مرتکب درندہ سخت سے سخت سزا کا مستحق ہے اس موقع پر صاحبزادہ محمد انعام اللہ ،محمد احسان اللہ اور سید خورشید شاہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا محفل سماع کا اہتما م اور انتظام غلامان نقیبیہ صوفی محمد شکیل اور دیگر نے کیاآخر میں محفل سماع میں شرکت کرنے والے افراد کے لئے وسیع لنگر کا انتظام بھی کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker