تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:صحافی برادری کے رہنماؤں کی قصور کی معصوم بچی اور ڈھولن چک 27کے بھولی کے ساتھ درندگی اور قتل کے افسوسناک واقعات کی شدید مزمت

بھائی پھیرو(نامہ نگار)صحافی برادری کے رہنماؤں کی طرف سے قصور کی معصوم بچی زینب اور ڈھولن چک 27کے بھولی کے ساتھ درندگی اور قتل کے افسوسناک واقعات کی شدید مزمت کی اورافسوس کا اظہارکیا ۔ایسے واقعات کی روک تھام کیلیے اسلامی قوانین کے مطابق درندوں کو سر عام پھانسی دی جائے۔تفصیلات کے پریس کلب بھائی پھیرو،سرائے مغل اور مانگا منڈی کے سرپرست اعلی حاجی محمد رمضان، صدور میاں خالد رفیق ،کرامت وٹو،رانا محمداشفاق اور دیگر درجنوں صحافیوں نے حکومت سے اپنے مشترکہ بیان میں مطالبہ کیا ان انسانیت سوز سانحات میں ملوث درندوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ سے کسی کو ایسی قبیح حرکت کی جرأت نہ ہو۔ معاشرے میں اس طرح کی بڑھتے ہوئے واقعات پر قابو نہ پایا جانا حکومت کی نااہلی ہے۔ ضلع قصور میں پہلے بھی ایسے واقعات پیش آتے رہے ہیں۔جتنی دیر تک مجرموں کو عبرتناک سزائیں نہیں دی جائیں گے ایسے واقعات کی روک تھام ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ پوری قوم ان انتہائی افسوسناک واقعات پر سخت غم و غصہ کی کیفیت میں ہے۔ معصوم بچی کے لواحقین کو جلد سے جلد انصاف ملنا چاہیے۔ افسوس کی بات ہے کہ بچی کو اغوا کیا گیا اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اسے بازیاب کروانے میں ناکام رہے۔جو پھرتیاں ابھی دکھائی جا رہی ہیں وہ پہلے دکھائی جاتیں تو یہ سانحہ پیش نہ آتا۔ان رہنماؤں نے کہا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلیے اسلامی قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اور درندوں کو سر عام سنگسار کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں  مسلم لیگ (ن) کو چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے مطلوبہ اکثریت مل گئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker