تازہ ترینعلاقائی

مصطفی آباد:نیشنل میڈیا کمیونٹی کےمرکزی صدراصغر بھٹی کاعہدیداران کے ہمراہ زینت کے والدین سے اظہارتعزیت

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) نیشنل میڈیا کمیونٹی کے مرکزی صدر محمد اصغر بھٹی کا دیگر عہدیداران کے ہمراہ زینت سے والدین سے اظہار تعزیت، ان کے ہمراہ ضلعی آگنائزر قصورمحمد عمران سلفی، صدر نیشنل میڈیا کمیونٹی مصطفی آباد ڈاکٹر اصغر علی شہزاد کے علاوہ دیگر عہدیداران کی بڑی تعداد ہمراہ تھے، تفصیلات کے مطابق نیشنل میڈیا کمیونٹی پاکستان(این ایم سی) کے مرکزی صدر محمد اصغر بھٹی قصور کے سینئر صحافی محمد عمران سلفی،ڈاکٹر اصغر علی شہزاد اور دیگر سینئرزصحافیوں کے ہمراہ مرحوم زینب بیٹی کے والد محترم حاجی محمد امین سے اظہار افسوس اور فاتحہ خوانی کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی ہماری پیاری بیٹی کے سفاک قاتلوں اور درندوں کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچائے اور ان کو انصاف مل سکے۔آمین پوری میڈیا کمیونٹی اور پاکستان کا ہر فرد ان کے غم میں برابر کا شریک ہے، ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس درندہ صفت شخص کو عبرت کا نشان بنایا جائے اور قصور میں زیادتی کا نشانہ بننے والی دیگر بچیوں کو درندگی کا نشانہ بنانے والے درندوں کا بھی گرفتار کرکے میڈیا کے سامنے لایا جائے، جبکہ احتجاج کے دوران شریف شہریوں کو قتل کرنے والے پولیس اہلکاروں کو بھی جلد از جلد سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی پولیس اہلکار کسی شریف شہری کو قتل کرنے کی جرات کرے ، جب عوام کی حفاظت کرنے والے ہی انہیں قتل کرنا شروع کر دیں گے تو عوام انصاف کیلئے کہاں جائیں گے، جے آئی ٹی قصور میں درندگی کا نشانہ بننے والی تمام بچیوں کے قاتلوں کو ٹریس کرے، نیشنل میڈیا کمیونٹ مظلوم خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے اور انصاف کی فراہمی تک مظلوم خاندانوں کے ساتھ رہے گی،

یہ بھی پڑھیں  داؤدخیل:صحافی ضیاء اللہ ملک کو بھتہ خوروں کی جانب سےٹیلی فون کالز کی بھرپوزمذمت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker