تازہ ترینکھیل

چوتھا ون ڈے ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی

ہملٹن(پاک نیوز سپورٹس)نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ایک روزہ میچ میں بھی شکست دے دی ہے ۔ ہملٹن میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں پر 262 رنز بنائے تھے۔ محمد حفیظ 81 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ فخر زمان نے 54 ، حارث سہیل نے 50 ، سرفراز احمد نے 51 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے سائوتھی نے 3، کین ولیم سن نے 2 ، ٹرینٹ بولٹ اور سینٹنر نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 263 رنز کا ہدف 46 ویں اوور میں ہی پورا کر لیا جبکہ اس کے صرف 5 کھلاڑی آئوٹ ہوئے۔مارٹن گپٹل 31، کولن منرو 56 ، کین ولیمسن 32، روس ٹیلر 1 اور ٹام لیتھم 8 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے ، نکولس 52 اور گرینڈ ہوم 74 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے تین ، رومان رئیس اور حارث سہیل نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں  ویسٹ انڈیز کا پاکستان کو جیت کیلئے 243 رنز کا ہدف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker