پاکستانتازہ ترین

کل 1 مسجد، 1 کنٹینر ہو گا، سٹیج پر زرداری اور عمران دونوں ہوں گے: طاہر القادری

لاہور(پاک نیوز)ڈاکٹر طاہر القادری نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ لائحہ عمل کا فیصلہ کر لیا ہے، کل جو ہو گا، دنیا دیکھ لے گی، سلنطت شریفیہ کا جانا ٹھہر گیا ہے۔ احتجاج کے اگلے لائحہ عمل کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، اب ہم استعفے مانگ نہیں رہے بلکہ ان کو دینے ہوں گے، کل سے شروع ہونے والے احتجاج پر کوئی پابندی نہیں۔سانحہ ماڈل ٹاؤن پر عوامی تحریک تو کل لاہور میں احتجاج کے لئے تیار ہے اور متحدہ اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کی پاور شو کیلئے تیاریاں بھی عروج پر ہیں، چیئرنگ کراس پر کنٹینر بھی لگ گیا ہے لیکن متحدہ پاکستان نے احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پی ایس پی احتجاج میں شریک ہو گی۔دوسری جانب، لاہور میں مال روڈ اور اردگرد کے تمام تعلیمی ادرے کل بند رہیں گے۔ محکمہ سکولز پنجاب نے متحدہ اپوزیشن کے جلسہ کے باعث کل 6 سکولز بند کرنیکا حکم دیا ہے۔ بند ہونے والے سکولز میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول گورنر ہاؤس اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گورنر ہاؤس شامل ہیں۔ اسلامیہ خزانہ گیٹ فاطمہ گرلز سکول اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شاہراہ ایوان تجارت بھی کل بند رہے گا۔ سیکرٹری سکولز ڈاکٹر اللہ بخش ملک کے مطابق، جب تک مال روڑ پر احتجاج یا جلسہ رہیگا اس وقت تک سکولز بند رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button