تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:بہادری والاہ ضلع چنیوٹ میں ایڈو آئی ہسپتال واہ کینٹ کا فری آئی کیمپ

ٹیکسلا ( نا مہ نگار)بہادری والاہ ضلع چنیوٹ میں ایڈو آئی ہسپتال واہ کینٹ کا فری آئی کیمپ ، بارہ سو مریضوں کی آنکھوں کا معائنہ ، آٹھ سو مریضوں کو مفت ادویات ، تین سو مریضوں کو مفت عینکیں تقسیم کی گئیں جبکہ ساٹھ موتیہ کے آپریشن بک کئے گئے، جن کا مرحلہ وار ایڈو ہسپتال واہ کینٹ میں موتیہ کا مفت آپریشن کیا جائے گا،ایڈو واہ کینٹ نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے پنجاب کے پسماندہ علاقوں میں فری آئی کیمپ لگانے کیلئے پنجاب کے انتہائی پسماندہ گاؤں بہادری والاہ چک133ج ب (ضلع چنیوٹ) میں ایک روزہ فری آئی کیمپ کا اہتمام کیا ۔ جس میں آنکھوں کے ماہر ڈاکٹرز ، پیرا میڈیکل اسٹاف اور تنظیمی عہدیداران نے حصّہ لیا ، فری آئی کیمپ کے دوران 1200مریضوں کی آنکھوں کا معائنہ کیا گیا نیز 800مریضوں میں مفت ادویات اور 300نظر کی عینکیں تقسیم کی گئیں مزید برآں 60 موتیہ آپریشن بک کئے گئے .علاقہ کی اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے ایڈو کی فلاحی خدمات پر انھیں خڑاج تحسین پیش کیا،

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم کے سیکیورٹی اسکواڈ کی 2 گاڑیاں حادثے کا شکار، 6 اہلکار زخمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker