تازہ ترینعلاقائی

پریس کلب بھائی پھیرو کا تعزیتی اجلاس

بھائی پھیرو(نامہ نگار)پریس کلب بھائی پھیرو کا تعزیتی اجلاس۔نائب صدرنعیم سلطان کی والدہ اور روزنامہ نوائے وقت کے سابق نامہ نگار ،معروف نعت گوشاعر ڈاکٹر عبدالمجید اخترکی وفات پر اظہار افسوس اور دعائے مغفرت تفصیلات کے مطابق پریس کلب بھائی پھیرو کا ایک تعزیتی اجلاس صدر پریس کلب میاں خالد رفیق کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں پریس کلب کے سرپرست اعلی حاجی محمد رمضان،سینئر صحافیوں و عہدیداران ملک عبد الحفیظ شاہد ، ڈاکٹر لیاقت علی، وارث علی جوئیہ، گلزار احمد ملک،سید آصف جمیل نقوی،ملک شہزاد علی بابر، ظہور احمد ساجد ،شیخ طارق رفیق ،محمداسماعیل ،یاسین یاس ، عبدالستار ساقی،بشیر بھٹی،افضل شاغف،وقاص،سردارتوقیر ڈوگر اور دیگرنے شرکت کی ۔اجلاس میں پریس کلب بھائی پھیروکے سینئیر صحافی نعیم سلطان کی والدہ اور روزنامہ نوائے وقت کے سابق نامہ نگار ،معروف نعت گوشاعر ڈاکٹر عبدالمجید اختر مرحوم کی اہلیہ کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا گیا۔پریس کلب بھائی پھیرو کے سرپرست اعلی حاجی محمد رمضان نے کہا کہ والدہ کے رشتے بے لوث محبت کے رشتے ہیں اوران کا خلا بڑی مشکل سے پرہوتا ہے اللہ تعالی سوگوار خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔اجلاس میں مرحومہ کی مغفرت کیلیے فاتحہ خوانی کی گئی اور دعائے مغفرت کی گئی

یہ بھی پڑھیں  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker