شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / بین الاقوامی / حج وعمرہ زائرین کی وہیل چیئر دھکیلنے کیلئے عمر کی حد مقرر

حج وعمرہ زائرین کی وہیل چیئر دھکیلنے کیلئے عمر کی حد مقرر

جدہ(ڈیسک نیوز)سعودی حکومت نے حج و عمرہ کے دوران زائرین کی وہیل چیئر دھکیلنے والے افراد کے لیے عمر کی حد مقرر کر دی۔حرمین الشریفین کی انتظامیہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق حج اور عمرہ کی ادائیگی کےدوران صرف 25 سے 60 سال کی عمر کے مرد وخواتین کو معذور و ضعیف زائرین کی وہیل چیئر دھکیلنے کی اجازت ہو گی۔واضح رہے کہ وہیل چیئر دھکیلنے کے لیے عمر کی حد زائرین کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  صدیق خان ہشت پہلو شخصیت کے مالک، دوراندیش، سیاسی بصیرت کے حامل، گہری سوچ رکھنے والے مدبرسیاست دان تھے