شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / پی او ایف انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن واہ کینٹ کے طلبا ء کاکالج ختم کرنے اورطلباء کے ساتھ نارواسلوک رو ارکھنے پر شدید احتجاج

پی او ایف انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن واہ کینٹ کے طلبا ء کاکالج ختم کرنے اورطلباء کے ساتھ نارواسلوک رو ارکھنے پر شدید احتجاج

ٹیکسلا( نا مہ نگار)پی او ایف انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن واہ کینٹ کے طلبا ء کا کالج ختم کرنے اور طلباء کے ساتھ ناروا سلوک رو ارکھنے پر شدید احتجاج ،طلبا کی کثیر تعداد کلاج احاطہ میں جمع ہوگئی،طلبا نے ہاتھوں میں پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے،ایم پی اے ملک تیمور اکبر طلبا کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کالج پہنچ گئے ، طلبا کو ہر ممکن تعاو ن کی یقین دھانی،پی او ایف ویلفیئر کے ذمہ داران سے رابطہ کی کوشش ، کالج پرنسپل نے بھی طلبا کے موقف کی تائید کی،مذاکرات کی یقین دھانی پر احتجاج ختم کردیا گیا،پی او ایف ایڈمسٹڑیشن سے کالج کے معاملے پر جمعہ کے روز مذاکرات کا عندیہ،تفصیلات کے مطابق پی او ایف انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیش جو گزشتہ کئی برسوں سے ٹیکنکل ایجوکیشن کی تعلیم دے رہا ہے، اور کالج کے طلبا نمائیاں پوزیشن حاصل کرتے ہیں ،ایم پی اے ملک تیمور اکبر طلباء کے احتجاج میں شریک ہوگئے ملک تیمور مسعود اکبر کا کہنا تھا کہ مذکورہ کالج سے پی او ایف کے محنت کشوں کا مستقبل وابستہ ہے ،جبکہ حکموت پنجاب نے مذکورہ کالج کے لئے کثیر فندنگ کی ہے کالج کو ختم کرنے کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ، ملک تیمور مسعوداکبر نے عندیہ ظاہر کیا کہ وہ بطور ایم پی اے پنجاب اسمبلی میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اور اس ضمن میں تحڑیک التو اپیش کی جائے گی، احتجاج کرنے ولاے طبا نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر درج تھا کہ شر م کرو تعلیم کو کاربار نہ بناو،غنڈہ گردی نہیں چلے گی،اپنی دھمکی اپنے پاس رکھو،تعلیم ہمارا حق ہے،ہم طالب علم ہے گاہک نہیں،طلبا کو پرموٹ کرو گینگسٹر کو نہیں،طلبا ء کو دھمکیوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ، طلبا نے ایڈنسٹریشن کے خلاف نعرے بازی بھی کی ، زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ڈائریکٹر ویلفیئر کالج بلڈنگ کو کسی اورمقام پر شفٹ کرنا چاہتے ہیں جبکہ مذکورہ بلڈنگ کو اپنے کسی زشتہ دار کومونٹسری سکول بنانے کے لئے خالی کرانا چاہتے ہیں، اس ضمن میں انھوں نے کالج کے تمام طلبا ء کو تنبہیہ بھی کی کہ اگرکوئی بولا تو اسکے خلاف سخت کاروائی ہوگی، اور کسی بھی احتجاج کی صورتحال پیدا کرنے پر طلبا کو عتاب کا نشانہبنایا جائے گا،کالج احاطہ میں طلبا کی کثیر تعداد نے ڈائریکٹرویلفیئر کے خلاف اپنا بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا ،

یہ بھی پڑھیں  پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ ق نے عوام کو مایوس کیا، حاجی رمضان