تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:تیز رفتار بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک شخص ہلاک ایک شدید زخمی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو ،تیز رفتار بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک شخص ہلاک ایک شدید زخمی ۔ شہر میں اکھاڑی گئی پختہ سڑک کے کھڈے ایک شخص کی ہلاکت کا سبب بن گئے ۔تفصیلا ت کے مطابق فیصل اور سعیداپنی موٹر سائیکل نمبرLEL 596پر بھائی پھیرو شہر میں جا رہے تھے کہ ٹھیکیدار نے پختہ سڑک کو اکھاڑ کر اس میں کھڈے ڈال رکھے تھے جس کی وجہ سے موٹر سائیکل سوار دونوں نوجوان کھڈے میں گرنے کی وجہ سے موٹر سائیکل پر قابو نہ رکھ سکے اور گر گئے اسی اثنا فیصل آباد سے تیز رفتار بس نمبر 673MNI نے انہیں کچل ڈالا جس سے نواحی گاؤں مالی وال کا رہائشی فیصل موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ اسکا ساتھی بونگا بلوچاں کا رہائشی سعید شدید زخمی ہو گیا

یہ بھی پڑھیں  جوڈیشل کمیشن کا قیام لاکھوں عوام کی بہت بڑی کامیابی ہے،عمران خان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker