پاکستانتازہ ترین

سابق ایس ایس پی راؤانوار کی دبئی روانگی کی کوشش ناکام بنادی گئی

اسلام آباد (بیوروچیف) بے نظیر شہید انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سابق ایس ایس پی راؤانوار کی دبئی روانگی کی کوشش ناکام ہوگئی ہے۔ امیگریشن حکام نے ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو سفری دستاویزات کو ناکافی قرار دیتے ہوئے بیرون ملک جانے سے روک دیا۔ائرپورٹ ذرائع کے مطابق راؤ انوار نے سفری دستاویزات دوست کے ذریعے ایگریشن عملے کو بجھوائی تھیں۔امیگریشن حکام نے راؤ انوار کی سفری دستاویزات کو ناکافی قرار دے دیا۔ سابق ایس ایس پی اسلام آباد کے بینظیر ایئرپورٹ سے بیرون ملک جانا چاہتے تھے۔ائرپورٹ ذرائع نے بتایاہےکہ راؤ انوار آف لوڈ ہونے کے بعد واپس چلے گئےانھیں گرفتار نہیں کیا گیا سابق ایس ایس پی راؤ انوار پرواز 615 سے دبئی جانا چاہتا تھا۔واضح رہے کہ راؤانوار کے خلاف گزشتہ ہفتے مبینہ پولیس مقابلےمیں نوجوان کی ہلاکت کی تحقیقات کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!