تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:مودودی کےدیرینہ ساتھی اورسابق امیر پتوکی شہر ماسٹرعبد الواحد کی وفات پراظہار افسوس

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو ۔سید ابو اعلی مودودی کے دیرینہ ساتھی اور سابق امیر پتوکی شہر ماسٹر عبد الواحد کی وفات پر عوامی سماجی مذہبی راہنماؤں کا اظہار افسوس اور دعائے مغفرت تفصلات کے مطابق سید ابو اعلی مودودی کے دیرینہ ساتھی اور سابق امیر پتوکی شہر ماسٹر عبد الواحد قضائے الہی سے وفات پا گئے ۔انکی وفات پرجمعیت العمائے پاکستان کے سابق ضلعی امیر سید ذاکرحسین شاہ ،جماعت اسلامی ضلع قصور کے امیر راؤ اختر علی ،نائب امیر عثمان غنی ،جنرل سیکرٹری سردار نور احمد ڈوگر ،امیر شہر پتوکی قاری ہدایت اللہ اور کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی محمدرمضان نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ۔ ان راہنماؤں نے مرحوم کی وفات کو جماعت اسلامی کے لئے ایک سانحہ قرار دیتے ہوئے انکی مغفرت کی دعا کی ہے مرحوم کے لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مرحوم نے اپنی ساری زندگی اللہ کے دین کی سر بلندی کے لئے وقف کی رکھی اور اپنے بڑھاپے اور بیماری کے باجود قرآن و سنت ک بالا دستی کے لئے جدو جہد کرتے رہے ۔مرحوم کا شمارسید ابو اعلی مودودی کے مخلص ترین ساتھیوں میں شمار ہوتا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button