پاکستانتازہ ترین

زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم کی گرفتاری میں ڈی پی او قصور زاہد مروت کااہم کردار،شہبازشریف کی شاباش

اسلام آباد(پاک نیوز)قصور میں درندگی کا نشانہ بننے والی ننھی زینب کے قاتل کو گرفتار کرلیا گیا ۔ پولیس حکام نے بتایا کہ زینب قتل کیس میں ایک ہزار 50 افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ کیے گئے ۔ مرکزی ملزم عمران ولد ارشد کو گذشتہ رات گرفتار کیا گیا ۔ ملزم نے اپنے جُرم کا اعتراف کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم کی گرفتاری میں ڈی پی او قصور زاہد مروت نے اہم کردار ادا کیا۔ ملزم کا ڈی این اے کروایا گیا تو وہ ڈی این اے میچ کر گیا جس پر پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا۔ڈی پی او زاہد مروت کو پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے پریس کانفرنس میں سپیشل شاباش دی۔
یہ بھی پڑھیں  غذائی قلت کا شکار 40 فیصد بچے ملک کے عقلی ارتقاءمیں کردار ادا نہیں کر سکتے . وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمدزکریا ذاکر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker