تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر گند نگر میں تبدیل ۔اربوں روپے سے بنا سیوریج سسٹم ناکام

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو ۔پھولنگر گند نگر میں تبدیل ۔اربوں روپے سے بنا سیوریج سسٹم ناکام ۔حکومت پنجاب کے صاف شفاف دھرتی کے دعوے ٹھس ۔چراغ تلے اندھیرا کے مصداق میونسپل کمیٹی کے سامنے والی گلی گندے پانی اور گندگی کے ڈھیرو ں سے عملہ صفائی کے منہ پر کالک بن گئی ۔ شہرکے گلی محلے گندے پانی میں ڈوب گئے۔چئیر میں بلدیہ بے بس ۔اعلی حکام شہریوں کو گندے پانی کے عذاب سے نجات دلائیں۔شہر بھرکے مکین سراپا احتجاج ۔تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو می میونسپل کمیٹی کے سامنے والا محلہ گندے اور گندگی کے ڈھیرو ں سے اٹ کر حکومت کے صاف شفاف شہروں اور دیہاتوں کے نعرے کا منہ چڑا رہا ہے۔اربوں روپے سے بننے والے غلط ڈیزائین کے سیوریج سسٹم کی وجہ سے کئی گلے محلے اورآبادیاں گندے پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں اور لوگ زندہ درگور بن کر اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں ۔ شہر کے اندر سے گزرنے والی سڑک کے دونوں اطراف بننے والا نالاجگہ جگہ سے بننے سے پہے ہی ٹوٹ چکاہے اور اس نالے کے اوپر پڑی سلیبیں بھی ٹوٹ چکی کی ہیں ۔ نواحی آبادیاں خصوصن محلہ ،گلی میونسپل کمیٹی والی والی کئی کئی دن سیوریج کے گندے پانی میں ڈوبی رہتی ہیں اور بلدیہ عملہ بے حس ہوکر عوام کی بے بسی کا تماشا دیکھ رہا ہے ۔نمازیوں کا مساجد تک میں جانا ناممکن ہوچکا ہے۔سماجی رہنما چوہدری مقبول کمبوہ اور شیخ نعمان خالد نے اس حالت زار کے بارے گندے پانی میں کھڑے ہو کر چئیرمیں بلدیہ ،ٹی ایم او پتوکی ،اور ڈی سی او قصور کی بے حسی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور گندے پانی میں کھڑے ہوکر مقامی انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی ۔شہر بھر کے مکینوں نے اس گلی سے گندے پانی کو نکالنے کا مطالبہ کر تے دھمکی دی کہ اگر ان کا مطالبہ نہ مانا گیا تو وہ بلدیہ کے چئیر میں اور ممبران کے گھروں کے باہر احتجاجی مظاہرے کرکے سیوریج سکیم میں کروڑوں روپے کے گھپلوں کو بے نقاب کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں  غریب کی آہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker