پاکستانتازہ ترین

نوازشریف اورجہانگیر ترین نااہلی:تاحیات ہو گی یا نہیں ؟ لاجر بینچ تشکیل

اسلام آباد(بیوروچیف)آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی تاحیات ہو گی یا نہیں؟ سپریم کورٹ نے لارجر بینچ تشکیل دیدیا۔ نواز شریف اور جہانگیر ترین کیلئے امید کی کرن پیدا ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ سابق وزیراعظم نواز شریف اور جہانگیر ترین سمیت آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل ہونے والے اراکین اسمبلی کی نااہلی کی مدت کا تعین کریگا۔سپریم کورٹ نے کئی اراکین اسمبلی کو جعلی ڈگریوں اور دہری شہریت کی بنیاد پر نااہل قرار دیا تھا۔ سینئر وکلاء نے لارجر بینچ کی تشکیل کوخوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل 62 ون ایف کی تشریح صرف سپریم کورٹ ہی کر سکتی ہے۔ قانونی ماہرین کے مطابق اگر سپریم کورٹ آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی کیلئے مدت طے کر دیتی ہے تو بلا شبہ اس کا فائدہ نواز شریف سمیت نااہل ہونے والے کئی اراکین اسمبلی کو ہوگا۔آئین میں آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی کی مدت طے نہیں کی گئی جس پر مختلف اراکین اسمبلی نے مدت کے تعین کیلئے سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں  جمبرپریس کلب کی تقریب حلف برادری،ارشد انصاری صدر(LPC) نے نومنتخب عہدیدران سے حلف لیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker