پاکستانتازہ ترین

مشال خان قتل کیس کا فیصلہ 7 فروری کو سنایا جائے گا

ہری پور (نمائندہ خصوصی) مشال خان قتل کیس میں ملزمان کے وکلا کی بحث مکمل ہوگئی ہے۔ کیس کا فیصلہ 7 فروری کو سنایا جائے گا۔سینٹرل جیل ہری پور میں مشال خان قتل کی سماعت مکمل ہوگئی ہے۔ ملزمان کے بیان کے بعد ملزمان کے وکلا کی جانب سے بحث کا سلسلہ مکمل ہوگیا اور مدعی مقدمہ مقتول کے والد اقبال خان کے وکلا سردار عبدالروف، حافظ کالا خان بھی ملزمان پر بحث مکمل کرچکے ہیں۔حکومت کی جانب سے مقرر کردہ وکلا کا پینل جس میں بیرسٹر امیراللہ خان، سینئر پبلک پراسیکیوٹر عبدالحمید اور دیگر نے ملزمان کے بیان پر بحث سمیٹ لی ہے۔پبلک پراسیکیؤٹرز کی بحث مکمل ہونے پر عدالت نے مشال خان قتل کیس کے فیصلے کے لئے 7 فروری کی تاریخ دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker