تازہ ترینعلاقائی

ڈسٹرکٹ بار قصور میں میری فتح پروفیشنل وکلا کی فتح ہے،مرزا نسیم الحسن

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ بار قصور میں میری فتح پروفیشنل وکلا کی فتح ہے، وکلا میں کوئی گروپ بندی نہیں میں سب وکلا کو ساتھ لیکر چلوں گا، پنجاب بار نے اپنے فیصلہ میں مجھے تین ووٹوں کی برتری سے کامیاب قرار دے دیا ہے، پنجاب بار نے 20جنوری کو سنائے جانے والے وکلا کے فیصلے پر مہر لگا دی ہے، میں وکلا برادری کا انتہائی مشکور ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا انہیں کبھی مایوس نہیں کروں گا، ان خیالات کا اظہار نو منتخب صدر ڈسٹرکٹ بار قصور مرزا نسیم الحسن نے پریس کلب مصطفی آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر احمد جمال ایڈووکیٹ، حیدر شہزاد ودیگر وکلا بھی ان کے ہمراہ تھے،وکلا نے پریس کلب پہنچنے پر ان کا شاندار استقبال کیا اور ڈھول کی تاپ پربھنگڑ ے ڈالے اور مالا پہنا کر مبارکباد دی،

یہ بھی پڑھیں  شاہد آفریدی تیز ترین رنزبنانے والوں میں دومرتبہ شامل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker