تازہ ترینعلاقائی

چونیاں:باپ، دادا اور بیٹے کی ایک ہی سکول سے ریٹائرمنٹ کا منفرد اعزار

چونیاں(نامہ نگار)باپ، دادا اور بیٹے کی ایک ہی سکول سے ریٹائرمنٹ کا منفرد اعزار۔گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول چونیاں کے سینئر ٹیچرسید محمد کامران شاہ ریٹائر ہو گئے ۔ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی ہونے کے باوجود سکول میں اپنی خدمات سرانجام دیتے رہے۔عوامی و سماجی حلقوں اور سٹاف کا خراج تحسین۔ ان کے اعزاز میں سٹاف کی طرف سے الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں شرکت کرنے والے محمد عبداللہ، محمد اقبال کھرل،محمد ندیم صفدر مان، محمد افضل شاہین، محمد طیب خلیق و معززین علاقہ نے کہا کہ ان کی 32 سالہ خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انکے تعلیمی رزلٹ ہمیشہ شاندار رہے ۔ ان کے ہزاروں شاگرد مختلف محکموں میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ ان کے کئی شاگرد محکمہ تعلیم میں بطور ہیڈماسٹر اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ درجنوں شاگرد محکمہ تعلیم میں بطور ٹیچر اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ انکو استادوں کا استاد کہا جاتا ہے۔ ان کا خلاء پر ہونا بہت مشکل ہے۔انکے والد سید فدا حسین شاہ بطور سینئر ہیڈ ماسٹر بھی اسی سکول سے ریٹائر ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں  موسم کے خرابی کے باعث شہباز شریف اورچودھری نثار قومی سلامتی کونسل کےاجلاس میں شرکت نہ کر سکے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker