
پتوکی (تحصیل رپورٹر )چار ملزمان والدین کی عدم موجودگی میں گھر میں داخل ہوکر زبردستی 20سالہ کنواری لڑکی رخسانہ بی بی کو اٹھا کر لے گئے مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق تحصیل پتوکی کے نواحی گاؤں محمد پورہ بلوکی میں محمد حنیف کے گھر داخل ہوگئے محمد حنیف اپنی اہلیہ کے ہمراہ اپنی ہمشیرہ کے انتقال پر گیا ہوا تھا کہ ملزمان نے زبردستی رخسانہ بی بی کو اٹھا لیا اور اپنے ساتھ لے گئے ملزمان جاتی دفعہ 2لاکھ 76ہزار روپے کی نقدی رقم بھی لے گئے پولیس نے اغوا ہونے والی لڑکی رخسانہ بی بی کے والد محمد حنیف کی تحریری درخواست پر سیف ، محمد شعبان، اور انکے دو نامعلوم ساتھیوں سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم پولیس ابھی تک لڑکی کا کوئی سراغ نہیں لگا سکی۔